جرمن سائنسدانوں نے کورونا ویکسین پر بڑی خوشخبری سنا دی، ویکسین عام لوگوں کو کب دستیاب ہو گی؟ بتا دیا

برلن(پی این آئی)جرمن سائنسدانوں نے کورونا ویکسین پر بڑی خوشخبری سنا دی، ویکسین عام لوگوں کو کب دستیاب ہو گی؟ بتا دیا، جرمن سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق دنیا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں کورونا مریضوں ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔اس حوالے سے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والے ترک نژاد جرمن سائنسدان ڈاکٹر اوغور شاہین کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے برس تک معمول پر آجائے گی۔ذرائع کے مطابق اوغور شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ موسم گرما میں لوگوں کو ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی جس کے بعد کورونا وائرس کی ایک سے دوسرے میں منتقلی کا خطرہ ٹل جائے گا اور زندگی اگلے موسم سرما تک معمول پر آجائے گی۔واضح رہے کہ اوغور شاہین جرمن فارما کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ہیں، انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر امریکی کمپنی فائزر کے اشتراک سے کورونا وائرس کی ویکسین بنائی ہے جو 90 فیصد تک کامیاب ہے۔اس ویکسین کے بارے میں ماہرین یہ خدشات ظاہر کررہے ہیں کہ گرم ممالک کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کو اسٹور کرنے کیلئے منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوگا اور گرم ممالک میں نہ تو ایسے فریزر ہیں اور اگر ایسے فریزر موجود بھی ہوں تب بھی درجہ حرارت کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل کام ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں