نئے وزیراعظم مقرر، اسلامی دنیا سے مبارک باد کے پیغامات

بحرین(پی این آئی)نئے وزیراعظم مقرر، اسلامی دنیا سے مبارک باد کے پیغامات، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الِ خلیفہ نے ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ گزشتہ روز بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی

فرمان میں کہاگیاکہ نئے وزیر اعظم کی تقرری کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ 1970 سے بحرین کی وزارت عظمی کے منصب پر فائز 84 سالہ وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ بدھ کو امریکا میں انتقال کرگئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیر علاج تھے۔بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے ۔

close