بائیڈن امریکی صدر بننے کے قریب، سیکرٹ سروس نے سیکیورٹی انتظامات شروع کردئیےکئی ریاستوں میں بائیڈن کو برتری حاصل ہے، جوبائیڈن کیلئے اضافی فضائی سیکیورٹی اقدامات بھی لاگو کر دئیے گئے، جارجیا میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی انتخاب میں ممکنہ کامیابی کے پیش نظر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کیلئے امریکی سیکرٹ سروس نے اپنے مزید اہلکار واشنگٹن بھیج کردئیے۔امریکا میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نامزد صدر کی سیکیورٹی موجودہ صدرکے برابرکردی جاتی ہے،جوبائیڈن کیلئے اضافی

فضائی سیکیورٹی اقدامات بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن 253 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست جارجیا میں کچھ حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں کچھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔جارجیا کے قانون کے مطابق اگر امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں میں فرق 0.5 فیصد سے کم ہو تو کوئی بھی فریق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close