کورونا وائرس کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ پھر ملتوی،ایونٹ کا انعقاد 21 نومبر سے ہونا تھا

کولمبو (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد تیسری بار مؤخر کردیا گیا ، ایونٹ کے وینیوز کی تعداد بھی تین سے کم کرکے ایک کردی گئی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ کا انعقاد 21 نومبر سے ہونا تھا جس میں کرس گیل، فاف ڈوپلیسی، شاہد

آفریدی اور کارلوس براتھ ویٹ سمیت دیگر نامور کھلاڑی شرکت کریں گے، تاہم اب ایونٹ کو مزید 6 دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ اب لیگ خالی اسٹیڈیم میں 27 نومبر سے شروع ہوگئی اور 17 دسمبر کو اس کا فائنل ہوگا جبکہ سارے میچز ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد رواں برس اگست میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے لیگ کو 14 اور پھر 21 نومبر تک مؤخر کردیا گیا تھا۔۔۔۔

close