تین حلقے کھولنے کا مطالبہ، دوبارہ گنتی کے لیے ٹرمپ نے عدالت سے رجوع کر لیا

واشنگٹن (پی این آئی)تین حلقے کھولنے کا مطالبہ، دوبارہ گنتی کے لیے ٹرمپ نے عدالت سے رجوع کر لیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ریاستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دئیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن، ریاست وسکونسن اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی

گنتی روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر بار بار ووٹوں کی گنتی میں دھوکے کا خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پہلے ہی سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close