امریکی صدر کی تنخواہ، سہولیات، طاقت اور اختیار کتنا؟ ماہانہ تنخواہ، پنشن، تاحیات سیکیورٹی، سفری اخراجات، علاج معالجہ کی سہولت، کتنی ہے؟

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کا صدر دنیا کے طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے اور اس کو ماہانہ 33ہزار333 یعنی چارلاکھ ڈالرز سالانہ تنخواہ کی مد میں ملتے ہیں۔مراعات اور سہولیات ماہانہ تنخوا کے علاوہ ہیں۔ عہدہ ختم ہونے کے بعد بھی امریکی صدر کو مراعات دی جاتی ہیں۔دو بوئنگ 747 طیارے صدر

کے استعمال میں رہتے ہیں، جنہیں ائیرفورس ون کہا جاتا ہے۔ طیارے میں موجود صدر کے لیے خصوصی اپارٹمنٹ میں آفس، بیڈ روم اور جم ہوتا ہے۔طیارے میں ایک آپریشن تھیٹر اور ڈاکٹر بھی ہوتا ہے۔ طیارے میں 85 ٹیلی فون، انیس ٹی وی بھی ہوتے ہیں۔صدر کے پاس میرین ون خصوصی ہیلی کاپٹر ہوتا ہے، جسے مختصر سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر لیموزین کار استعمال کرتے ہیں۔گراونڈ فورس نامی بلیک آرمرڈ بس صدر اور دیگر اہم ملکی و غیرملکی شخصیات کو لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے اندر ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر کے لیے خصوصی رہائش گاہ ہے، جہاں صدر اہم ملاقاتیں اور چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔ صدر کے مہمانوں کے لیے 119 کمروں پر مشتمل اسٹیٹ گیسٹ ہاس ہے جسے بلیئرہاوس کہا جاتا ہے۔امریکی صدر کے پاس ایک خصوصی بریف کیس ہوتا ہے، جس میں ایسی کمیونیکشن ڈیوائسز ہوتی ہیں، جن سے امریکی صدر دنیا کے کسی حصے سے بھی ایٹمی حملے کا حکم دے سکتا ہے۔امریکی صدر کو سالانہ تقریبا دو لاکھ ڈالر پنشن کی مد میں حاصل ہوتے ہیں۔ تاحیات سیکیورٹی، سفری اخراجات، علاج معالجہ کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے۔ امریکی صدر کو اسٹیٹ فیونرل بھی دیا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close