ایک اور بھارتی فوجی پاکستانی خفیہ ایجنسی کے جال میں پھنس گیا، ایسی خفیہ معلومات بتا دیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی

جے پور (پی این آئی) بھارتی فوج کے ایک اور جوان کے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ہنی ٹریپ میں پھنس کر اہم معلومات افشا کرنے کے انکشاف کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی۔بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت کی انٹیلی جنس نے انڈین آرمڈ فورسز کے سویلین آفس میں تعینات ڈرائیور کو راجستھان سے

.گرفتار کیا ہے۔ رام نیواس گورا نامی ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر بھارتی فوج سے متعلق اہم معلومات پاکستان کو فراہم کیں۔انٹیلی جنس پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا کے مطابق ڈرائیور رام نیواس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے فرضی نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ رکھا اور انتہائی اہمیت کی حامل معلومات فراہم کرتا رہا، اس نے معلومات فراہم کرنے کے عوض پاکستانی ہینڈ لک افسر سے رقم کا بھی تقاضہ کیا تھا۔ ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close