امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی باتیں، انتخابی نتائج کی تاریخ بڑھی تو دھاندلی ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرنتائج کی تاریخ بڑھی تو دھاندلی ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کی تاریخ بڑھانا مایوس کن اور سیاسی فیصلہ ہو گا، جب وقت تھا تو لوگوں نے اپنا ووٹ کیوں نہیں ڈالا۔ امریکی صدر نے طنز

کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے لیے تاریخ بڑھا دیں تاکہ اورلوگ بھی ووٹ ڈال لیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ میں آپ کا صدر ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ انتخابی نتائج کو التوا کا شکار کر سکتی ہے اور اگر سپریم کورٹ نے نئی تاریخ کا اعلان کیا تو 3 نومبر سے نئی تاریخ کے درمیان دھاندلی ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں انتخابات 3 نومبر کو ہو رہے ہیں تاہم اسے سے قبل ڈاک اور دیگر ذرائع سے ووٹنگ کا عمل ہو چکا ہے جس میں ریکارڈ ٹرن آن دیکھنے میں آیا ہے۔ اس بار یہ ممکن ہے کہ جس امیدوار کی الیکشن کے روز برتری ہو وہ فاتح قرار نہ پائے کیونکہ ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں کی تعداد کافی بڑی ہے۔ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حتمی نتیجے کو قبول کریں گے بشرطیکہ ہر ووٹ گنا جائے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے پہلے سے ہی کہنا شروع کر دیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے امکانات ہیں اور اس کی بڑی وجہ ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹ ہوں گے۔۔۔۔

close