معاملہ سنگین ہو گیا، فرانس میں نامعلوم افراد کا گرجا گھر پر حملہ ، پادری شدید زخمی

پیرس(پی این آئی)فرانس میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گرجا گھر کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہر فائرنگ کرکے ایک پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔سعودی عرب کی جانب سے بھی

پیرس میں ہونے والے چاقو حملے کی مذمتفرانسیسی حکام کے مطابق پادری کو دو گولیاں ماری گئیں جب وہ چرچ کو بند کررہا تھا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پادری کو طبی امداد دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جب کہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں