افسوسناک واقعہ، تیز رفتار گارڑی بے قابوہو کر مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی، ڈرائیور کے ساتھ کیا مسئلہ تھا؟

مکہ المکرمہ(آئی این پی) سعودی شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔ سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتارگاڑی

پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی مسجد کے صحن سے گزرتی ہوئی بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔ تیز رفتارگاڑی چلانے والا ڈرائیور سعودی شہری بتایا جا رہا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان گورنریٹ مکہ ریجن کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جب کہ ڈرائیورکو تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالیکر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے گاڑی کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close