دنیا بھر میں کروناوائرس کے ہلاکت خیز وار جاری، بھارت مہلک وائرس کا گڑھ بن گیا، پاکستان میں کیا صورتحال ہے؟ جانیئے

نئی دہلی(پی این آئی)دنیا بھر میں کروناوائرس کے ہلاکت خیز وار جاری، بھارت مہلک وائرس کا گڑھ بن گیا، پاکستان میں کیا صورتحال ہے؟ جانیئے، دنیا بھر میں کروناوائرس کے ہلاکت خیز وار جاری ہیں، بھارت مہلک وائرس کا گڑھ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 4کروڑ53لاکھ ہوگئی۔

بھارت میں 48 ہزار اور برطانیہ میں 23ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکا میں ایک دن میں کرونا کے86 ہزار کیسز سامنے آئے۔دنیا بھر میں کرونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا، بھارت اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔عالمی سطح پر اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close