ترکی کا شہر ازمیر 7.0 ریکٹر سکیل زلزلے کی شدت سے لرز اٹھا ، متعدد عمارتیں زمین بوس، شہر میں سطح سمندر بلند ہونے سے پانی آبادی میں داخل

ازمیر (پی این آئی ) ترکی، بلغاریہ، یونان ،برطانیہ ،مصر اور لیبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ترکی کا شہر ازمیر زلزلے کی شدت سے لرز اٹھا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی

گئی جبکہ ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے اور پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ ،یونان، برطانیہ، مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارات کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔زلزلے کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close