واشنگٹن(این این آئی )امریکی دوا ساز کمپنی گیلیئڈ نے کہاہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اسے ہونے والی آمدنی سترہ فیصد اضافے کے ساتھ چھ اعشاریہ چھ بلین ڈالر ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اضافی آمدنی میں سب سے بڑا کردار کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی
دوائی ریمڈیسِیویئر کا رہا، جس کی وجہ سے اس ادارے کو صرف تین ماہ میں تقریبا آٹھ سو تہتر ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ اتنی اچھی کاروباری کامیابی کے باعث کمپنی کو اس کے ہر شیئر کی وجہ سے ہونے والا متوقع منافع بھی بڑھ کر دو ڈالر گیارہ سینٹ ہو گیا۔ سال رواں کے لیے اس کمپنی کو اپنے لیے تیئیس اور چوبیس بلین ڈالر کے درمیان سالانہ آمدنی کی توقع ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں