ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کس کو ڈال دیا؟ ٹویٹر پر اعلان کر کے لوگوں کو بتاتے رہے

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ویسٹ پام بیچ کے پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا ہے۔امریکہ میں قبل از وقت ووٹنگ کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ووٹ صدارتی انتخابات سے

پہلے ہی ڈال دیا ہے۔امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو متوقع ہیں جس میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار سابق نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ووٹ ڈالنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ انتہائی اعزاز کی بات ہے۔صدر ٹرمپ نے فلوریڈا کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹرمپ نامی لڑکے کے لیے ووٹ ڈالا ہے۔امریکہ میں قبل از وقت ووٹنگ کے تحت اب تک 5 کروڑ 50 لاکھ شہری اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔۔۔۔

close