امام کعبہ نے کئی ماہ کے روضہ رسول کی زیارت کھولے جانے پر عالم اسلام کو مبارک باد دے دی

مدینہ منورہ (پی این آئی ) امام کعبہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کئی ماہ کے روضہ رسول کی زیارت کھولے جانے پر عالم اسلام کو مبارک باد دے دی۔ شیخ السدیس نے اپنے پیغا م میں مسجد نبوی کے زائرین اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری

دینے والے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ‘کوویڈ 19’ سے بچاؤ کے لیے لازمی قرار دی گئی احتیاطی تدابیر پرسختی کیساتھ عمل درآمد کریں۔العربیہ نیوز کے مطابق نماز عشا کی امامت کے بعد مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین روضہ رسول سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مملکت کے حرمین سے متعلقہ ادارے اور الحرمین الشریفین کی انتظامیہ زائرین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہیں تاکہ تمام زائرین آسانی اور سہولت کیساتھ موجودہ وبائی حالات میں عبادت کرسکیں اور عبادت کی ادائی کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے۔مگر یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم سب اور تمام زائرین ان تمام احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد یقینی بنائیں جو ہماری صحت کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔الشیخ ڈاکٹر السدیس نے کرونا کی وبا کی وجہ سے بند کی گئی مسجد نبوی اور روضہ رسول کو زیارت کے لیے کھولے جانے پر پورے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن برکت کا دن ہے کہ مسلمان ایک بار پھر روضہ اطہر اور آپ کے اصحاب کی آخری آرام گاہوں کی زیارت کررہے ہیں۔انہوں نے مسجد نبوی میں آنے والے زائرین پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے خواتین زائرین سے کہا کہ وہ ان تمام ایس اوپیز پرعمل درآمد کریں جو مردوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ خواتین روضہ رسول میں شرعی حجاب کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close