جاپان نے پاکستان کی حمایت کر دی، ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی

ٹوکیو(پی این آئی)جاپان نے پاکستان کی حمایت کر دی، ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی،اپان نے دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی حکومت اوراس کی بہادر افواج کی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔اسلام آباد میں جاپان کے ناظم الامور Shindoنے ایک تعزیتی پیغام میں

گوادر اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اورنجی گارڈ پردہشت گردوں کے دوالگ الگ حملوںکی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے امن اوراستحکام برقرار رکھنے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کوجائزقرارنہیں دیاجاسکتا چاہے۔انہوں نے کہاکہ جاپان نے پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے مختلف منصوبوں کے لئے مدد فراہم کی ہے جن میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مطلوبہ سہولیات میں بہتری اورہتھیاروں کی فراہمی شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close