ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیشی حکومت نے پیر کے روز زیادتی کرنیوالوں کو سخت سزا دینے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ملک کے وزیر قانون انیس الحق نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو اصولی طور پر منظور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کے مطابق جنسی
مجرموں کیلئے سب سے زیادہ سزا سزائے موت رکھی گئی ہے۔کابینہ سے سزا کے نفاذ کی تجویز کی منظوری کے بعد انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید جلد ہی زیادتی کرنے والوں کی سزا کو عمر قید سے لے کر موت کی سزا تک بڑھانے کیلئے ایک آرڈیننس جاری کرینگے۔حق نے کہا کہ انہوں نے کابینہ کے سامنے یہ تجویز جنسی استحصال سے نمٹنے والے قوانین میں فوری ترمیم کرنے کیلئے پیش کی۔حالیہ زیادتی کے سلسلے پر ملک بھر میں پھیلے غم و غصے کی کیفیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون میں ردوبدل کرکے جرم کے لئے سزائے موت کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں