روسی صدر پیوٹن کی سالگرہ، ہائپر سپر سانک کروز میزائل کا تحفہ

ماسکو(پی این آئی)روسی صدر پیوٹن کی سالگرہ، ہائپر سپر سانک کروز میزائل کا تحفہ، روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر رُوس نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ویلیری گراسیموف نے بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے صدر

ولادیمر پیوٹن کو ہائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ کامیاب ہونے کی اطلاع دی۔سالگرہ کے موقع پر روس کی جانب سے یہ کامیاب میزائل تجربہ پیوٹن کو تحفہ کہا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close