ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد بلڈ پریشر، درجہ حرارت، آکسیجن لیول اور جسمانی کارکردگی کیسی رہی، ڈاکٹر نے رپورٹ جاری کر دی

واشنگٹن (پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد بلڈ پریشر، درجہ حرارت، آکسیجن لیول اور جسمانی کارکردگی کیسی رہی، ڈاکٹر نے رپورٹ جاری کر دی، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کونلی کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صدرٹرمپ کو بخار نہیں ہوا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے

کہا کہ صدر ٹرمپ میں کورونا کی علامات اب نہیں ہیں اور ان کا بلڈ پریشر، درجہ حرارت، آکسیجن لیول اور جسمانی کارکردگی سب نارمل ہے۔ڈاکٹر کونلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو جمعہ کے بعد سے اب تک آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہفتے کو انہیں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

close