امریکی صدر ٹرمپ کے سٹاف میں شامل اہم ترین اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ، امریکی صدر کا باڈی میں کہلاتے ہیں

واشنگٹن (این این آئی) کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا امریکی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے وہ زیادہ تر صدر ٹرمپ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔امریکی میڈیا کے

مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام نے نکلس لیونا کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نکلس لیونا کو امریکی صدر کا باڈی مین سمجھا جاتا ہے، ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے ضروری کاغذات، بیانات کا متن اور بریفنگ بْکس سمیت دیگر ضروری کام شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکلس لیونا کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔

close