کورونا کی دوسری لہر،پیرس میں کل سے کیفے، بارز، جمنازیم، سوئمنگ پول، ڈانس ہال، گیم رومز عوام کیلئے دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے

پیرس (این این آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث کل سے کیفے، بارز، جمنازیم، سوئمنگ پول، ڈانس ہال، گیم رومز عوام کیلئے دوبارہ سے بند کردیئے جائیں گے جبکہ سینماء گھر اور تھیٹر کھلے رہیں گے۔ وزارت داخلہ پیرس اور اعلی حکام کی جانب سے ایک پریس

کانفرنس کی گئی۔پیرس اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کی وجہ سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 5 اکتوبر کو کیے گئے اعلان میں عوام پر زور دیا گیا ہے کہ حکومت کی ویب سائٹ سے رابطے میں رہا جائے اور فراہم کی گئی معلومات پر عمل کریں۔پیرس اور اندرونی مضافاتی علاقوں میں منگل کو نئی پابندیاں نافذ ہونے والی ہیں، بشمول منگل سے کیفیز کے ساتھ دیگر مقامات بند رہیں گے تاہم ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورانٹس کھلے رہ سکتے ہیں۔ پیرس کی مقامی پولیس کے مطابق تیراکی کے تالاب بند ہیں، یہ نئی پابندی چھوٹے بچوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس میں (آج) منگل سے کیفے بند ہوں گے جبکہ سماجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فرانس میں تقریباً 17 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہلاکتیں 32 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close