پاکستانی ڈاکٹر نے سعودی عرب میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی شاہ فیصل کے زمانے سے وہ کتنی فیس وصول کر رہے ہیں ؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستانی ڈاکٹر نے سعودی عرب میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، شاہ فیصل کے زمانے سے وہ کتنی فیس وصول کر رہے ہیں ؟ ویڈیو وائرل۔ پاکستانی ڈاکٹر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں63 برس سے

رہائش پذیرنے بتایاکہ انہوں نے سعودی عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کیلئے اپنی زندگی کو وقف کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان شکل و صورت، رہن سہن، بول چال اور زندگی بسر کرنے کے لحاظ سے سعودی معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن گئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کا وڈیو کلپ سرکاری رابطہ مرکز نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔نذیر احمد خان اپنی ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ وہ ریاض کے تین بڑے کلینکس میں سے ایک کے ڈائریکٹر رہے ہیں، ریاض میں الفوطہ ، مسجد العید اور المرقب نام کے تین پولی کلینک ہوتے تھے۔ ان میں سے ایک وہ ڈائریکٹر تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیس انہوں نے شاہ فیصل کے زمانے میں مقرر کی تھی تب سے اب تک 30 ریال سے زیادہ فیس وصول نہیں کرتے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close