واشنگٹن (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ امریکی ادارے جان ہوپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 614 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبائی مرض سے 2 کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار سے زائد
افراد متاثر ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں امریکہ، بھارت اور برازیل شامل ہیں۔سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک امریکہ میں ہوئی ہیں۔ امریکا میں کووڈ 19 کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار ہو چٴْکی ہے۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے برازیل دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت 76 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس کے اواخر میں چین میں دریافت ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں