سردی آتے ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر آگئی، ماہرین نے خبردار کر دیا

پیرس (پی این آئی) فرانس نے کہا ہے کہ ملک میں کووڈ انیس کے حوالے سے صورتحال ’تشویشناک‘ ہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے انفیکشنز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔فرانسیسی وزیر صحت اولیویے ویراں نے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ اس وائرس کی دوسری لہر سے بچنا پھر بھی ممکن ہے۔ ویراں کے

مطابق اس وقت کورونا وائرس کی ری پروڈکش کی شرح 1.2 ہے جو رواں برس موسم بہار کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم ہے۔ اس وقت یہ شرح 3.2 سے 3.4 تک رہی تھی۔ فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق وائرس کے بڑھنے کی رفتار کم تو ہے مگر پھر بھی یہ پھیل رہا ہے جو تشویشناک بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close