ریاض (پی این آئی )سعودی عرب میں 4 پاکستانیوں کو گرفتار، 371 جعلی اقامے برآمد ۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی گروہ جعلی اقامے تیار کرکے ان کا دھندا کررہا ہے۔ تلاش کرکے گروہ تک رسائی حاصل کرلی گئی جو چار پاکستانیوں پر مشتمل پایا گیا۔یہ عمر کے
دوسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چاروں ریاض شہر کے مرکزی علاقے میں اپنی رہائش کو جعلی اقاموں کے ٹھکانے میں تبدیل کیے ہوئے تھے۔ان کے قبضے سے 371 جعلی اقامے برآمد ہوئے۔ جعلی اقاموں کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔ چاروں کوپبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں