عرب ملک نے ائر پورٹ پر ویزے جاری کرنے شروع کر دیئے، کن ملکوں کے شہریوں کو سہولت دے دی گئی؟ جانیئے

منامہ (این این آئی)بحرین نے خلیج تعاون کونسل جی سی سی کے شہریوں اور ای ویزا ہولڈرز کی آمد پر پابندی اٹھالی ہے اوراس پر عمل درآمد جمعہ سے شروع ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی ایئرپورٹ کے حکام نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے شہریوں اور ای ویزا ہولڈرز کے لیے بحرین

آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے ملکوں کے شہری بھی بحرین آ سکیں گے جنہیں ائیر پورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر ویزے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔بحرینی ہوائی اڈے کے حکام نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بحرین آنے وا لے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ان کے خرچ پر ہوگا۔ بحرین پہنچنے والوں کو کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ہاس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ اس کی پابندی ہر ایک کو کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کئی ماہ سے بحرین میں آمد ورفت پر پابندی لگی ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close