یورپ کے بڑے ملک کے وزیر صحت نے کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا، تشویش پھیل گئی

فرانس(پی این آئی)یورپ کے بڑے ملک کے وزیر صحت نے کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا، تشویش پھیل گئی۔فرانسیسی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے کا خطرہ ظاہر کردیا، تاہم انہوں نے کیسز بڑھنے پر ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکان کو رد کردیا۔فرانسیسی وزیر صحت اولیور

ویرن کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔وزیر صحت نے ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیسز پر قابو پانے کے لیے ٹیسٹنگ سمیت دیگر طریقوں پر کام کیا جاسکتا ہے۔فرانس میں گذشتہ روز مارچ کے بعد پہلی بار یومیہ 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار اور ہلاکتیں 30 ہزار سے زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہوگئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 10 ہزار 333 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 864 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 92 ہزار 111 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 89 ہزار 57 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں