محمد بن سلمان خود کو پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں ، پاکستان کو سعودی ولی عہد کا دوسرا گھر قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاک سعودی تعلقات مذہبی اخوت و تعاون کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام خادم

حرمین شریفین کی جلد صحت مندی کیلئے دعا گو ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں ،کورونا وبائ کے دوران محفوظ حج کروانے پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ا?نے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ سعودی سفیر نے کہاکہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔نواف المالکی نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمرہ زائرین کیلئے ضابطہ اخلاق اور احتیاطی تدابیر کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا ا?غاز ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close