چین کے شہر ووہان میں واٹر پارکس اور رات کے بازار پہلے کی طرح کھچا کھچ بھرگئے، فیکٹریاں چل پڑیں، معیشت ترقی کی طرف لوٹ آئی ہے، امریکی میڈیا کا عتراف

نیویارک(شِنہوا)امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران چین کے بیشتر علاقوں میں زندگی معمول پر آ گئی ہے۔نیویارک ٹائمز میں شائع ہونیوالے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ووہان جو 8 ماہ قبل نوول کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا میں واٹر پارکس اور رات کے بازار پہلے کی طرح کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔چین

کی فیکٹریاں پھر سے چل پڑی ہیں اور معیشت ترقی کی طرف لوٹ آئی ہے۔مضمون میں تسلیم کیا گیا کہ یہ عالمی وبا کے ابتدائی دنوں سے بالکل الٹ ہے جب چین نوول کرونا وائرس کے وبائی مرض کا سامنا کرنے والا پہلا ملک تھا۔کئی ماہ قبل سرکاری گاڑیوں اور کھانا اور سامان لے جانیوالے ڈرائیوروں کے علاوہ ووہان کی سڑکیں ویران تھیں ،ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے تھے۔جب ووہان میں پہلی بار اس مرض کی کھوج اور تصدیق ہوئی تو چین بھر کے شہروں نے وائرس کے پھیلا کیخلاف لازمی ماسک پہننے ، قرنطینہ اور سخت لاک ڈان جیسے سخت اصول لاگو کردیے۔قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز کہا ہے کہ پیر کے روز چینی مین لینڈ سے نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں