غریب عوام کے لیے اچھی خبر،روٹی سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا،گندم کی درآمد کے بعد سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمتیں کتنی گر گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)گندم کی درآمد کے بعد سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمتیں کم ہونے لگیں، سندھ میں گندم کی قیمتیں7 روپے کم ہوکر46 کلوتک گرگئیں جب کہ پنجاب میں بھی قیمتیں6.50 روپے گھٹ کر48.50 روپے فی کلوہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں گندم کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی

اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔تاجروں نے6لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدی سودے کر لیے، پہلاجہاز60ہزارمیٹرک ٹن گندم لیکر بدھ کو(آج) کراچی پہنچے گا۔امپورٹرز کا کہنا ہے کہ 6لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے سودے طے پا گئے ہیں، گندم درآمدکنندگان نے مجموعی طورپرگندم کے9جہازبک کرائے۔گندم کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں تقریبا240ڈالرفی ٹن ہے،درآمدی گندم سے قیمتوں میں استحکام آئیگااور کم بھی ہوں گی۔۔۔۔

close