یورپین یونین نے جرمن فارماسوٹیکل کمپنی کے ساتھ ممکنہ کورونا ویکسین کی کتنے کروڑ خواراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا؟

برسلز(پی این آئی)یورپین یونین نے جرمن فارماسوٹیکل کمپنی کے ساتھ ممکنہ کورونا ویکسین کی کتنے کروڑ خواراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا؟ یورپین یونین نے کہا ہے کہ اس نے جرمن فارماسوٹیکل کمپنی ’کیورویک‘ کے ساتھ ممکنہ کورونا ویکسین کی 25 کروڑ خواراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے کورونا ویکسین بنانے والی چوتھی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس سے قبل سنوفی جی ایس کے، جونسن اینڈ جونسن اور اسٹرا زینیکا کے ساتھ معاہدے کیے گئے تھے۔یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیور ویک کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے سے تمام ممبر یورپی ممالک کے لیے کورونا ویکسین خریدنا ممکن ہو سکے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں