واشنگٹن (پی این آئی)کورونا سے صحت یاب مریضوں کو کتنے آرام کی ضرورت ہوتی ہے؟ امریکی ماہرین نے غلط فہمیاں دور کر دیں، امریکی حکام نے کہاہے کہ کرونا سے صحت یاب مریضوں کو3 ماہ آرام کی ضرورت نہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی
جانب سے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا کہ کرونا سے صحت یاب مریضوں کو تین ماہ تک آرام کی ضرورت نہیں۔امریکی ادارے کی جانب سیرواں ماہ کے اوائل میں دی گئی نئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے صحت یاب مریضوں کو تین ماہ مسلسل ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ علامات کے ظاہر ہونے پر ہی کی جائے، تاہم ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں 2 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کرونا مریضوں میں سے ایک کروڑ 42 لاکھ سے زیادہ صحت یاب اور ہلاکتیں 7 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ امریکہ میں کرونا متاثرین 55 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں