کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک استعمال نہ کرنے پر 159 شہریوں کا چالان کر دیا گیا

مکہ مکرمہ(پی این آئی)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ریجن میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 159 افراد کے چالان کیے گئے ہیں‘۔ سعودی خبررساں ادارے نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا کہ’ وزارت صحت نے کورونا وائرس

سے بچاو کےلئے حفاظت کی خاطر مختلف قواعد مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے‘۔ قواعد کے مطابق سب سے اہم امر ہے کہ کوئی بھی شخص جو گھر سے باہر نکلے اس کے لئے لازمی ہے کہ وہ طبی یا کپڑے کا ماسک استعمال کرے‘۔ عوامی مقامات پر ماسک استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں