کیا افغانستان میں عید الاضحیٰ کے دنوں میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ جاری رہے گی؟ اہم اعلان سامنے آ گیا

افغانستان(پی این آئی)افغانستان میں طالبان اورافغان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران طالبان کسی قسم کی کارروائی نہیں کریں گے تاہم صرف اپنی دفاعی پوزیشن میں

رہیں گے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی سیکیورٹی فورسز کو سیز فائر کا حکم دے دیا ہے۔اشرف غنی کے ترجمان نے کہا کہ اگر طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر ان کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی۔دونوں جانب سے جنگ بندی کا آغاز جمعہ سے ہو گا جو تین دن تک نافذ العمل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close