بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سے انکار کر دیا، وجہ کیا بنی؟ کب سے ملاقات کی کوشش ہو رہی ہے؟

نئی دہلی(پی این آئی ) بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگا ہے اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارتی ہائی کمشنر کی متعدد درخواستوں کے باوجود ان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے ۔ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس گزشتہ 4 ماہ سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات

کے لیے کوشاں ہیں تاہم ابھی تک ان کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ۔ یہ صورت حال بنگلہ دیش کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے اور قریبی تعلقات پاکستان اور چین کی جانب منتقل ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔ایک بھارتی اخبار نے بنگلہ دیش کے ایک معروف اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد تمام بھارتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں جبکہ چینی انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کو ڈھاکا کی جانب سے زیادہ حمایت مل رہی ہے۔اخبار کے ایڈیٹر نے ایک مضمون میں کہا کہ ʼبھارت کی تشویش کے باوجود بنگلہ دیش نے سلہٹ میں ایئرپورٹ ٹرمینل بنانے کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کو دیا۔بھارتی ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس چار ماہ سے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ملاقات کا وقت نہیں مل سکا، بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے لیے بھارتی امداد کے جواب میں بھارت کو سراہنے کا نوٹ بھی نہیں ارسال کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں