خبردار، محتاط ہو جائیں ،دنیا بھر میں کورونا کے 50فیصد متاثرین کا تعلق صرف تین ملکوں سے ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے وارننگ دے دی

جنیوا(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے، وبا میں کمی والے ممالک احتیاط میں کمی نہ کریں۔پریس کانفرنس میں سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آرہا ہے، کورونا کے مجموعی کیسوں

میں سے تین چوتھائی کیس دنیا کے 10 ممالک میں ہیں جبکہ کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close