امریکی میڈیا طیب اردوان کے پیچھے پڑ گیا، ترکی میں اردوان کی مقبولیت میں کمی کا پروپیگنڈہ شروع کر دیا، اردوان کے مخالف کرد ہ لیڈر کا انٹرویو چھاپ کر الزام تراشیوں کی مہم شروع کر دی گئی

نیو یارک(پی این آئی)امریکی اخبار نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایردوآن عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں۔ اپنے منتخب مخالفین ، نقادوں اور دیگر کو گالیاں دیتے ہیں۔ وہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے میئروں کو کچلنے اور انہیں دبانے

کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ایردوآن کے دور میں ترکی میں جمہوریت کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خود ایردوآن کی اپنی عوامی مقبولیت بھی ختم ہو چکی ہے۔امریکی اخبارنے ایک کرد نواز ترک میئر ایھان بیلگن کا انٹرویو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ان کی جماعت کے اقتدار کی موجودگی میں کردوں کے حامی کسی شخص کا اپنے عہدے پر قائم رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہیں ہروقت یہ کھٹکا لگا رہتا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

close