ایران میں کورونا متاثرین کی ناقابل یقین تعداد، ایرانی صدر کی طرف سے اعداد و شمار نے خطے میں سنسنی پھیلا دی، 100 گھنٹے سے کم وقت میں کتنے لاکھ نئے متاثرین سامنے آ گئے؟

تہران (پی این آئی)ایران میں کورونا متاثرین کی ناقابل یقین تعداد، ایرانی صدر کی طرف سے اعداد و شمار نے خطے میں سنسنی پھیلا دی، 100 گھنٹے سے کم وقت میں کتنے لاکھ نئے متاثرین سامنے آ گئے؟ ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ وائرس

ساڑھے3کروڑ افراد تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین کروڑ ایرانیوں کو کورونا وائرس سے خطرہ ہے، ہمارے اندازے کے مطابق اب تک 2.5 ایرانی اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، ان میں تقریبا 14 ہزار متاثرین اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ڈھائی کروڑ ہو چکی ہے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹی وی پر ایک تقریر کے دوران بتایا کہ ساڑھے تین کروڑ ایرانیوں کو کورونا وائرس سے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد تقریباً2لاکھ 70 ہزار ہے، روحانی نے مزید بتایا کہ ملک کے اسپتالوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close