کورونا لاک ڈاؤن کے بعد عام شہریوں میں دل کے دورے کے واقعات کم ہو گئے، ماہرین کی حیران کن رپورٹ

لندن (پی این آئی)کورونا لاک ڈاؤن کے بعد عام شہریوں میں دل کے دورے کے واقعات کم ہو گئے، ماہرین کی حیران کن رپورٹ، برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد انگلینڈ بھر میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ملکی طبی جریدے لانسٹ میں

محققین نے بتایا ہے کہ مئی آخر تک 5000 کے قریب لوگوں کا فوری علاج کیا گیا جن میں دل کے عارضے کی علامات تھیں۔ اور یہ تعداد عمومی اندازوں سے کم ہے۔اس مطالعے میں بتایا گیا کہ اس کے نیتجے میں کچھ ایسی ہلاکتیں ہوئیں جنہیں روکا جا سکتا تھا۔ہارٹ اٹیک یا دل کا دورہ ایسی طبی ہنگامی صورتحال ہے جس میں لوگ وبا کے دوران 999 پر کال کر سکتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کا خوف اور پریشانی کچھ مریضوں کو مدد لینے سے روک رہی ہے۔

close