خطے کی پاور گیم میں بڑی پیش رفت، ایران نے چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے بھارت کو الگ کر دیا، اپ پراجیکٹ کون تعمیر کرے گا؟

تہران(پی این آئی)خطے کی پاور گیم میں بڑی پیش رفت، ایران نے چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے بھارت کو الگ کر دیا، اپ پراجیکٹ کون تعمیر کرے گا؟ ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا، ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت اور ایران کے

درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان کی سرحد کیساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پراجیکٹ شروع کرنے اور فنڈنگ میں تاخیر کرنے پر بھارت کو اس پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔ایرانی حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ پورا پراجیکٹ مارچ 2022ء تک مکمل ہوگا اور ایران اس ریلوے لائن کو بھارت کے بغیر مکمل کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close