سان ڈیاگو، امریکی جنگی جہاز میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، کوششیں جاری

سان ڈیاگو (پی این آئی)سان ڈیاگو، امریکی جنگی جہاز میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، کوششیں جاری، امریکی جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی

کوشش اب بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 60 افراد زخمی ہوئے ۔جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سان ڈیاگو کے سمندر میں مرمتی کام کیلئے موجود یو ایس ایس بون ہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close