لندن(پی این آئی):برطانیہ میں ایک مسافر طیارے کے بیت الخلا میں بم کی اطلاع ملنے پر حکام میں کھلبلی مچ گئی، لڑاکا طیارے طلب کر لیے گئے، برطانیہ میں ایک مسافر طیارے کے بیت الخلا میں بم کی اطلاع ملنے پر حکام میں کھلبلی مچ گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے شہر کراکو سے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن جانے
والی ایک پرواز کو اس وقت لندن کے اسٹین سٹیڈ ایئرپورٹ اتار لیا گیا جب اس کے ٹوائلٹ سے بم کی اطلاع پر مشتمل ایک نوٹ برآمد ہوا۔بیت الخلا سے برآمد نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ جہاز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے، ایئرپورٹ حکام کو اطلاع ملتے ہی کھلبلی مچ گئی، رائن ایئر کی پرواز کو فوری طور پر لندن کے ایئرپورٹ اسٹین سٹیڈ کی طرف موڑا گیا، طیارے کو بہ حفاظت اتارنے کے لیے برطانوی رائل ایئر فورس کے 2 لڑاکا طیاروں کو بھی طلب کیا گیا، ٹائفون جیٹس نے مسافر طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارا۔ایئر پورٹ پر تمام حفاظتی اقدامات پہلے سے کر دیے گئے تھے، طیارے کے اترتے ہی جہاز کو مسافروں سے مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔برطانوی پولیس جہاز کے تمام مسافروں کو چیک کر رہی ہے، کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو اسپیئر جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا، طیارے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے سلسلے میں برطانوی حکام کی جانب سے تاحال کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں