جدہ(پی این آئی)کورونا سے صحتیاب ہونے والے ڈیوٹی پر کیسے واپس آئیں گے؟ طریق کار کا اعلان کر دیا، سعودی حکومت نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ڈاکٹروں کی ہدایت اور اور ان کی اجازت سے ہی اپنی ڈیوٹی پر واپس آسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض کی صحت یاب ہونے پر ڈیوٹی پر آنے کا انحصار میڈیکل ٹیم کی رائے پر ہے۔بریفنگ کے دوران وزارت صحت کے ترجمان نے سوال کیا گیا تھا کہ کورونا سے متاثر ملازم کی ڈیوٹی پر واپسی کب ہوسکتی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اگر کورونا سے متاثرہ شخص کی جسمانی حالت مزید آرام کی متقاضی ہو تو ایسی صورت میں اس کی بیماری کی چھٹی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے.اگر ڈاکٹر سمجھ رہے ہوں کہ ملازم کو ابھی مزید صحت نگہداشت میں رکھنا ضروری ہے تو ایسی صورت میں وہ وائرس سے صحت یاب ہوتے ہی ڈیوٹی پر نہیں جائے گا بلکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے گھر یا ہسپتال میں مزید آرام کرنا ہوگا۔وزارت صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ 2 ہزار سے 2500 کے درمیان کورونا کے نازک مریضوں کی حالت کنٹرول میں ہے۔ پچاس فیصد متاثرین ایسے ہیں جن کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے کے دوران کورونا کے نازک مریضوں کی تعداد میں 0.4 فی صد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج 14 فیصد نازک مریضوں کی عمریں 20 سے 40 برس کے درمیان ہیں ان میں 64 فی صد مرد ہیں اور 36 فیصد خواتین ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں