خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ عرب یونین اسپیس سائنس نے اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی اور متحدہ عرب امارات میں عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا امکان، عرب یونین اسپیس سائنس حکام کے مطابق خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند پیر 20 جولائی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں اب چند روز کا وقت

باقی ہے۔ اسلامی مہینوں کے چاند کی رویت کی پیش گوئی کرنے والے ادارے عرب یونین اسپیس سائنس کی پیشن گوئی کے مطابق خلیجی ممالک میں عید الاضحی 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے کچھ روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بتایا تھا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند پیر 20 جولائی کو نظر آنے کا امکان۔یوں خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کی تاریخ 31 جولائی بروز جمعہ بنتی ہے۔ بتایا گیا کہ ناصرف سعودی اور متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخ پر ہی عید الاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ حج کا انعقاد محدود پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ قمری کلینڈر کے مطابق پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہی ہوگی۔ تاہم پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی رویت کے بعد ہی عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close