لندن(پی این آئی):کورونا کے کتنے فیصد مریضوں میں علامات ہی ظاہر نہیں ہوئیں؟ وہ کیا بے احتیاطی کر رہے تھے؟ ماہرین کا انکشاف، برطانوی ماہرین نے انگلینڈ میں کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات
نے انگلینڈ میں کرونا کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران مریضوں کی تفصیلات جمع کی گئیں۔ادارہ برائے شماریات نے منگل کے روز کرونا کے مریضوں کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج اور اعداد و شمار جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کرونا سے متاثر ہونے والے 78 فیصد افراد ایسے تھے جنہیں کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔ماہرین نے تحقیقی نتائج کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے اسے بڑا خطرہ قرار دیا اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔تحقیقی ماہرین کے مطابق ہر تیسرے شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، حیران کن طور پر اُس میں کوئی علامت بھی موجود نہیں تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کیا اور پھر اُن کے ٹیسٹ بھی کیے۔ حیران کن طور پر یہ لوگ معمول کے مطابق زندگی بسر کررہے تھے اور وہ علامات نہ ہونے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کررہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں