کراچی میں آج کتنی بارش ہو گی؟ کب تک جاری رہے گی؟ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی):کراچی میں آج کتنی بارش ہو گی؟ کب تک جاری رہے گی؟ آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دوپہر کے بعد بارش برسانے والا سسٹم عمان کی جانب بڑھ سکتا ہے۔کراچی کے باسیوں پر بادل مہربان لیکن گرمی اور حبس کا زور نہیں ٹوٹ سکا۔ شہر قائد

میں آج بھی بارش کی پیش گوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرکی وقت میں مینہ برسنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں گزشتہ دو روز سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے شہر میں آج دوپہر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔تاہم امید ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک شہر سے عمان کی جانب بڑھ جائے۔دوسری جانب کراچی میں دو روز سے جاری بارشیں بھی گرمی کا زور نہیں توڑ سکی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کی صورت میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب69 فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

close