ریاض(پی این آئی):سعودی عرب میں پروازوں کی بحالی کے بعد ساڑھے سات لاکھ لوگوں نے ہوائی اڈوں سے سفر کیا،سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 مئی 2020ء سے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کے بعد تقریبا ایک ماہ میں ساڑھے ساتھ لاکھ افراد نے
ہوائی اڈوں سے سفر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے شہریوں کی واپسی پروگرام کے تحت 50 ہزار سعودی باشندے بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔رپورٹ میں اکتیس مئی سے 30 جون تک مسافروں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی بحالی کے بعد ایک ماہ میں ساتھ لاکھ 56 ہزار 644 مسافروں نے اندرون ملک فضائی سفر کیا۔ اس دوران نو ہزار 758 افراد بیرون ملک روانہ ہوئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد مارچ میں اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے 55 ہزار سعودی مردو خواتین واپس آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں