لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہی امریکامیں کورونا وائرس کی نئی لہر نے سر اٹھا لیا، متعدد کیسز سامنے آگئے

نیویارک(پی این آئی) دو ہفتے قبل امریکہ کی مختلف ریاستوں نے لاک ڈاؤن ختم کرکے لوگوں کو مختلف سرگرمیوں کی اجازت دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن اس نرمی کے نتیجے میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اس قدر تیزی آئی کہ ایک ایک کرکے تمام ریاستیں واپس لاک ڈاؤن کی طرف چل پڑی ہیں۔ میل

آن لائن کے مطابق ٹیکساس اور فلوریڈا دو روز قبل ہی شراب خانے، نائٹ کلبس اور دیگر ایسی جگہوں پر پابندی عائد کر چکی ہیں اور اب کیلیفورنیا کے گورنر گیوین نیوسم نے بھی فوری طور پر ریاست کے شراب خانوں اور نائٹ کلبوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔کیلیفورنیا کے شعبہ پبلک ہیلتھ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سونیا اینجل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اچانک تیزی آئی جس کے نتیجے میں دو ہفتے قبل لائی گئی نرمی واپس لی جا رہی ہے اور بعض پابندیاں دوبارہ عائد کی جا رہی ہیں، جن کے تحت شراب خانے، نائٹ کلب اور دیگر ایسی جگہیں بند رہیں گی۔“واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 25لاکھ 90ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 7لاکھ 89ہزار لوگ صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 1لاکھ 28ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

close