یورپ کے اہم ملک میں گوروں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ، اسرائیل سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

پیرس(پی این آئی)یورپ کے اہم ملک میں گوروں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ، اسرائیل سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ۔بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوںپر مجوزہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اس احتجاج کا اہتمام بیلگو

فلسطینین( Belgo-Palestinienne )تنظیم نے کیا تھا۔مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین کے بارے میں توسیع پسندانہ عزائم کبھی بھی مخفی نہیں رہے اور مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اس کا منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سے پہلے پچیس یورپی ملکوں کی پارلیمنٹ کے ایک ہزار سے زائد اراکین نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے مجوزہ قبضے کو مسترد کر دیا اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close