اہم امریکی عہدیدار کے دورہ پاکستان کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا، خطے کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

واشنگٹن(پی این آئی)اہم امریکی عہدیدار کے دورہ پاکستان کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا، خطے کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔افغان مصالحتی عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد افغانستان کی معاشی بحالی میں پیش رفت اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں میں تعاون کے

لئے قطر پاکستان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے میں تمام افغان دھڑوں پر زور دیں گے کہ وہ مصالحتی مذاکرات سے پہلے اپنے باقی وعدے پورے کریں۔زلمے خلیل زاد، امریکی مالیاتی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو Adam Boehler اور ان کا وفد کورونا کی وبا کے تناظر میں درپیش سفری مشکلات کے باعث افغان حکام سے ویڈیولنک کے ذریعے ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close